مغربی بنگال میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی تیسری لہر کا اثر دیکھا جارہا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع کورونا وائرس کی تیسری کی زد میں ہے۔ریاست میں یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے جس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ Corona Cases in West bengal
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ دوسری طرف جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسوں سمیت 140 سے زائد ملازمین کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ۔ Diamond Harbour Medical College Doctors Corona Positive
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ہونے والوں میں 40 ڈاکٹرز ہیں جن میں 10 سرجن بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چند جونیئر ڈاکٹرز بھی کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ اتپل دے کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے ڈاکٹرز، نرسوں اور ملازمین کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز، نرسوں اور ملازمین کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، لیکن ڈر اس بات کا بھی ہےجو لوگ ڈیوٹی جوائن کریں گے وہ بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: West Bengal Doctors Test Covid Positive: مغربی بنگال میں سیکڑوں ڈاکٹرکورونا سے متاثر