ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کی قیادت میں بنگال کے عوام کی ترقی ممکن: نڈا - بنگال کے عوام کی ترقی ممکن

مغربی بنگال کے مالدہ میں واقع شاہ پور میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے خطاب کرتے مغربی بنگال کی ممتا حکومت پر عوام کو بنیادی ترقی سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

jp nadda
وزیراعظم نریندر مودی کی نگرانی میں بنگال کے عوام کی ترقی ممکن: نڈا
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 3:05 PM IST

Updated : Feb 6, 2021, 6:56 PM IST

بنگال کے مالدہ ضلع کے شاہ پور میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام کو بنیادی ترقی سے محروم رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم مودی کی قیادت میں بنگال کے عوام کی ترقی ممکن: نڈا

بی جے پی کے صدر نے کہا کہ میں ممتا دیدی سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ بنگال کے لوگوں نے ایسا کیا گناہ کیا ہے کہ جس کے نتیجے میں انہیں بنیاد ترقی سے دور رکھا گیا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ممتا بنرجی کو اس سوال کا جواب مجھے نہیں بلکہ بنگال کے عوام کو دینا پڑے گا۔

جے پی نڈا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے عوام وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے جواب لے کر ہی دم لیں گے اور اس کا اثر اسمبلی انتخابات میں بھی پڑنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے پرورتن ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ پرورتن ریلی دراصل ممتا بنرجی کی حکومت کو اکھاڑ کر بی جے پی کو اقتدار میں لانے کے لئے ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے پاس بنگال کو سونار بنگلہ بنانے کے درجنوں منصوبے ہیں اور ان کی بدولت ہی ریاست کے غریب عوام ترقی واپس مل سکتی ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا مالدہ پہنچنے کے بعد ہارٹی ایگریکلچر انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور وہاں کے ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

جس کے بعد بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے شاہ پور میں تین ہزار کسانوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔

یہ بھی پڑھیں: جے پی نڈا مغربی بنگال میں رتھ یاترا کا افتتاح کریں گے

Last Updated : Feb 6, 2021, 6:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.