کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وزیر فرہاد حکیم کے وارڈ نمبر 82 ان دنوں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز کی زد میں ہے۔ میئر فرہاد حکیم کے وارڈ نمبر 82 میں ڈینگو میں مبتلا ایک نوجوان کی موت کے بعد پورے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ خبر کے مطابق کولکاتا کے وارڈ نمبر 82 میں گزشتہ یکم جنوری سے لے کر اب تک ڈینگو کے 229 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس درمیان ایک ہزار 777 لوگوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی ہے۔ Dengue and Malaria Cases Confirmed in Mayor Farhad Hakeems Ward
یہ بھی پڑھیں:
اس کے علاوہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مختلف وارڈز - 6, 26, 53, 59, 69, 74, 82, 83, 93, 94, 112, 117 ও 121 اور 114میں بھی ڈینگو کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری طرف وارڈز نمبر - 7, 21, 23, 25, 26, 37, 39, 43, 44, 46, 47, 48, 49, 50, 51, 52, 53, 54, 55, 59, 60, 61, 62, 63, 65, 66, 67, 68, 69, 71, 81, 82, 84, 85, 86 ও 88 میں ملیریا کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ Dengue and Malaria Cases in Kolkata
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مختلف وارڈز میں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز کی تصدیق کے بعد انتظامیہ سرگرم ہو گئی ہے۔ ان وارڈز میں صاف صفائی کے ساتھ ساتھ دواؤں کے چھڑکاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے محلے میں ایک بارہ برس کے لڑکے کی ڈینگو کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد کارپوریشن انتظامیہ محتاط ہو گئی ہے۔