مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری شانتین باسو نے آج کہا کہ مرکزی فورسز کے بغیر پرامن اسمبلی انتخابات کرانا ناممکن ہے.
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرانے کی کوشش کی گئی ہے، انتخابی کمیشن کے ڈپٹی کمشنر دو روزہ مغربی بنگال کے دورے پر آئے ہوئے ہیں.کمیشن سے تحریری شکایت کر دی گئی ہے. ضرورت پڑنے پر ان سے ملاقات بھی کی جائے گی.
جنرل سکریٹری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل میونسپلٹیوں کے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا، کیونکہ ریاست میں انتخابات کرانے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس پر ذرا بھی بھروسہ نہیں ہے. پولیس کی موجودگی میں بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کیا جارہا ہے۔
پولیس کی عدم توجہی کے سبب شرپسندوں کی گرفتاری نہیں ہو پا رہی ہے. لیکن مرکزی فورسز کی موجودگی میں ایسا کچھ نہیں ہو گا جس سے بی جے پی کے حامیوں کو نقصان پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکڑ نے بھی ریاست میں پرامن انتخابات کرانے کے لئے مرکزی فورسز کی تعیناتی کی بات کہہ چکے ہیں۔
مرکزی فورسز کی نگرانی میں اسمبلی انتخابات جب کرایا جائے تب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو شکست ہو جائے گی۔
اسمبلی انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ
بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری شانتین باسو نے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔