ETV Bharat / state

وزیراعلی اور ان کے بھتیجے کی گرفتاری کا مطالبہ

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 9:50 PM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما ونے مشرا کے مکان پر سی بی آئی کی تلاشی مہم کے بعد کانگریس اور لفٹ فرنٹ نے وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعلی اور ان کے بھتیجے کی گرفتاری کا مطالبہ
وزیراعلی اور ان کے بھتیجے کی گرفتاری کا مطالبہ

مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ ونے مشرا ترنمول کانگریس کے رہنما ہیں۔ ان کے مکان پر سی بی آئی کی تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ جانوروں کے اسمگلنگ اور کوئلہ اسمگلنگ میں ہونے والی رنگداری وصولی میں پھوپھی اور بھائی بھتیجا دونوں کو حصہ داری ملتی ہے۔

عبدالمنان نے کہا کہ سی بی آئی کو تلاشی مہم کا کھیل بند کرکے سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ ورنہ اسمبلی انتخابات تک یہ کھیل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں رنگداری(وصولی) کا کھیل گزشتہ دس برسوں سے جاری ہے۔ لیکن الیکشن آتے ہی سی بی آئی کی ٹیم حرکت میں آ جاتی ہے۔

اشارے پر کام کرنا بند کرکے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی اس پر بھی پردہ گر جائے گا۔

کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ سی بی آئی کے پاس کافی ثبوت ہے اور ان ثبوت کی بنیاد پر ملزمین کو گرفتار کرنے میں زیادہ دیر نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ جانوروں کے اسمگلنگ کے ماسٹر مائنڈ انعام الحق اور بی ایس ایف کے کمانڈنٹ آفیسر ستیش کمار کی گرفتاری کے بعد سے ہی سی بی آئی کی ٹیم کولکاتا سمیت دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.