ETV Bharat / state

Cattle Smuggling Case In Bengal انوبرتا منڈل کو دہلی کی عدالت نے 11 دنوں کےلئے ای ڈی کی تحویل میں دوبارہ بھیجا - انوبرتا منڈل کے سامنے ان کی بیٹی سوکنیا

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر انوبرتا منڈل کو دہلی کی ایک عدالت نے دوبارہ 11دنوں کےلئے ای ڈی کی تحویل میں دیدیا ہے۔اگلی سماعت 21 مارچ کو ہوگی۔

انوبرتا منڈل کو دہلی کی عدالت نے 11 دنوں کےلئے ای ڈی کی تحویل میں دوبارہ دیدیا

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 6:26 PM IST

کولکاتا: ای ڈی گائے کی اسمگلنگ کیس کی تحقیقات میں انوبرتا منڈل کے سامنے ان کی بیٹی سوکنیا سمیت 12 لوگوں سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ ای ڈی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ تحقیقات کی خاطر انوبرتا منڈل سے بہت سے سوالوں کے جواب ابھی باقی ہیں، اس لئے انہیں دوبارہ ان کی تحویل میں دیا جانا چاہیے۔ عدالت نے ای ڈی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ای ڈی کی تحویل میں دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جب انوبرتا منڈل کے سامنے ان کی بیٹی سوکنیا اور سابق باڈی گارڈ سہگل حسین کا بیان رکھا گیا تو وہ سب سن کر رو پڑے۔ ای ڈی کے مطابق بولپور سمیت کئی جگہوں پر انوبرتا منڈل کے بینک اکاؤنٹ میں 20 کروڑ روپے جمع کئے گئے تھے۔ وہ رقم مرحلہ وار جمع کرائی گئی۔ رقم 2016-2020 کے درمیان جمع کی گئی تھی۔ ان میں سے 3 کروڑ کی ایف ڈی انوبرتا کی بیٹی سکنیا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ متعدد جعلی کمپنیوں کے نام پر رقم بینک کھاتوں میں گئی ہیں۔ رقم کیسے جمع ہوئی؟ ای ڈی ذرائع کے مطابق گھر پر فون کرکے جاننے والوں کے ذریعہ رقم جمع کروائی گئی۔ ایک بینک ملازم کو 6 کروڑ بھی دیے۔یہ پیسہ کہاں سے آیا؟ اربوں روپے کا ذریعہ کیا ہے؟

ای ڈی نے جمعہ کو راؤس ایونیو کورٹ کو بتایا کہ سوکنیا اور انوبرتا کے اکاؤنٹنٹ سمیت کل 12 لوگوں کو دہلی طلب کیا گیا ہے۔ای ڈی 7 مارچ کو انوبرتا کو دہلی لے گئی تھی۔ اس دن آدھی رات کو سماعت ہوئی۔ عدالت نے 10 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں دینے کا حکم دیا۔ جمعہ کو حراست کی مدت ختم ہونے پر انوبرتا منڈل کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔انوبرتا کی بیٹی سوکنیا منڈل، اکاؤنٹنٹ منیش کوٹھاری سے پہلے بھی تفتیش کار پوچھ گچھ کر چکے ہیں۔ سکنیا کو بھی پوچھ گچھ کے لیے دہلی طلب کیا گیا تھا۔ لیکن اس بار، یہ معلوم ہوا ہے کہ سکنیا اور جن کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے تھے، انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Partha Chatterjee Injured جیل میں ہوئے حملہ میں پارتھوچٹرجی زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.