کلکتہ ہائی کورٹ نے 19 اگست کو اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں قتل اور عصمت دری کے گھناؤنے جرائم کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔ بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ریاست بھر میں بی جے پی کے ورکروں اور حامیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بڑی تعداد میں بی جے پی ورکروں کا قتل اور خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے۔یہ سب ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے ممتا بنرجی کی شاندار جیت کے جشن میں کیا ہے۔
بنگال حکومت کا دعویٰ ہے کہ چوں کہ سی بی آئی پر مرکزی حکومت کا اثر و رسوخ ہے اس لئے سی بی آئی سے منصفانہ جانچ کی امید نہیں ہے ۔سی بی آئی صرف ترنمول کانگریس کے ورکروں اور لیڈروں کے خلاف مقدمات درج کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلوبل بزنس سمٹ اگلے سال مارچ میں: ممتا بنرجی
سی بی آئی نے مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد تشدد سے متعلق 10 مزید مقدمات درج کیے ہیں ، اس طرح کے کیسوں کی کل تعداد 31 ہو گئی ہے۔ سی بی آئی کے افسران کے مطابق قتل کے الزامات میں دو اور مبینہ اجتماعی زیادتی اور عصمت دری کے دو کیس ہیں اور باقی کا تعلق حملہ ، زیادتی اور املاک کی تباہی سے متعلق کیس درج کیا گیا ہے
مرکزی تفتیشی بیورو نے کلکتہ میں معزز ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں مزید دس مقدمات درج کیے ہیں جو انڈین پینل کوڈ کے 142 ، 143 ، 144 ، 145 ، 146 ، 147 ، 148 ، 149 اور 167 کےتحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
یو این آئی