مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں تقریباً ڈھائی سو برسوں سے تاریخی سواری ٹرام کو چھوٹے چھوٹے پٹریوں پر دوڑتے ہوئے آپ سبھوں نے ضرور دیکھا ہوگا،کولکاتا اور اس کے اطراف علاقوں کی تاریخی ٹرام سواری بھارت میں برطانوی دور حکومت کی یاد لاتی ہے لیکن ڈیڑھ سو سال پرانی ٹرام کی سواری تاریخ کے صفحات پر گم ہو کر رہ جائے گی،لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ تاریخی ٹرام گاڑیوں کے دوڑنے کے دائرے محدود کر دئیے گئے. اس کی کئی وجوہات ہیں اور حکومت کی رضامندی بھی شامل ہے۔
مغربی بنگال محکمہ ٹرانسپورٹ نے سینکڑوں برس قدیم ٹرام گاڑیوں کے سنہرے دور کو واپس کے لئے سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مسافروں میں اس کو لے کر دلچسپی پیدا کرنے کی ایک کوشش کی جا رہی ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اس سروے کا مقصد یہ ہے کہ عام لوگوں سے ٹرام کی سواری پر سفر کرنے سے متعلق ان کا تجربہ شئیر کرنے کو کہا جائے گا، اس بنیاد پر ہی ٹرام کے مستقبل پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری طرف تاریخی ٹرام گاڑیوں پر باریکی نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کا یہ سروے اس تاریخی سواری کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ کو سروے کرانے کے بجائے ٹرام گاڑیوں کو مارڈن بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرنی چاہیے. اس کی بدولت ہی لوگوں میں دلچسپی پیدا کی جا سکتی یے،دیباسیش کمار نے کہا کہ ٹرام گاڑیوں کی آمدنی کم ہونا،مسافروں کی دلچسپی میں کمی اور ٹرافک جم ہونے کا بہانہ بنانا ایک سازش ہے. حقیقت یہ ہے کہ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ خود اس کی بھلا نہیں چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن روٹوں میں ٹرام گاڑی چلتی یے ان روٹوں میں آٹو رکشہ، منی بسوں کو لائسنس دینے کا کیا مطلب ہے. ٹرام لائن پر جان بوجھ کر آٹو رکشہ،ٹیکسی اور بسوں کو کھڑی کی جاتی ہے تاکہ ٹرافک جم ہو،غورطلب ہے کہ دہلی کے بعد مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اس وقت ہواؤں میں آلودگی سے سب سے متاثر شہروں میں سے ایک ہے. ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم آلودگی پر قابو پانے کے لئے ہر دوسرے دن بیٹری، الیکٹرکس اور سی این جی سے چلنے والی بسوں کا افتتاح کرتے ہیں لیکن جس گاڑی سے صفر فیصد بھی آلودگی نہیں ہوتی ہے اسے نظرانداز کیا جاتا ہے.
مزید پڑھیں:Tram Service Will Resume: کولکاتا کے چھ روٹوں میں ٹرام خدمات کی دوبارہ بحالی جلد
یورپی ممالک میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے الیکٹرکس کی مدد سے چھوٹی چھوٹی پٹروں دوڑنے والی ٹرام گاڑیوں کو فروغ دینے کی پالیسی پر کام کرتے ہیں لیکن کولکاتا میں یکسرے سے نظرانداز کیا جا رہا ہے.