مغربی بنگال کے مغربی مدنی پور ضلع کے کلنا کے سلطان نگر میں آلو کی مناسب قیمت نہیں ملنے کی وجہ سے ایک مقروض کسان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے،کلنا تھانہ کے تحت سلطان نگر میں کسان کی خودکشی کے واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
Debt-Ridden Farmer Commits Suicide
ذرائع کے مطابق بپا پورل نام کے ایک کسان نے آلو کی کاشتکاری سے مہاجن بڑا قرض لے رکھا تھا.آلو کی کاشتکاری بھی اچھی ہوئی لیکن مناسب قیمت نہیں مل رہی تھی۔
کسان نے مناسب قیمت نہیں ملنے کی صورت میں آلو کو اسٹور روم میں رکھ دیا تھا، مناسب قیمت ملنے کے انتظار میں آلو کو وقت پر بازار میں فروخت نہیں کر سکا،دوسری طرف مہاجن قرض کی واپسی کے لئے کسان پر دباؤ ڈالنے لگے۔
کسان دل برداشتہ ہو کر اپنے ہی گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، آج صبح اس کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔
مزید پڑھیں:کولکاتا میٹرو میں خاتون کی خودکشی کی کوشش
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے،گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، قرض داروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہیں قرض کی ادائیگی کے لئے کسان پر ذہنی دباؤ تو نہیں ڈالا گیا۔