ETV Bharat / state

پٹاخہ سے جھلس کر بچہ ہلاک - کلکتہ ہائی کورٹ نے پٹاخوں کے استعمال پر مکمل طور سے پابندی

مالدہ ضلع کے کالیاچک علاقے میں پٹاخہ جلاتے وقت آگ لگنے سے ایک سات برس کی بچے کی موت واقع ہو گئی۔

پٹاخہ سے جھلس کر بچہ ہلاک
پٹاخہ سے جھلس کر بچہ ہلاک
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 12:31 PM IST

مغربی بنگال میں دیوالی، کالی پوجا اور چھٹھ تہواروں کے موقع پر کلکتہ ہائی کورٹ نے پٹاخوں کے استعمال پر مکمل طور سے پابندی عائد کی ہے۔

اس کے باوجود دوردراز کے اضلاع میں پٹاخہ فروخت کرنے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

مالدہ ضلع کے کالیاچک تھانہ کے تحت قدم تلہ علاقے میں ایک سات سال کا بچہ پٹاخہ جلاتے وقت پوری طرح سے جھلس گیا۔

بچے کو پہلے شدید طور پر زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچہ 95 فیصد جھلس چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 95 فیصد جھلسنے کی وجہ سے بچے کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ بچے کو میڈیکل کالج میں لانے میں کافی تاخیر ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت جینتا روبی داس کے طور پر ہوئی ہے۔ گھروالوں نے کسی کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

گھر والوں کا کہنا ہے کہ چھت پر جینتا اکیلے پٹاخہ سے کھیل رہا تھا تبھی اس کی چیخنے کی آواز سنائی دی۔ چھت پر پہنچے تو اسے شدید طور پر زخمی حالت میں پایا۔ آگ اس کے کپڑے میں لگی تھی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں دیوالی، کالی پوجا اور چھٹھ تہواروں کے موقع پر کلکتہ ہائی کورٹ نے پٹاخوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی ہے۔

ریاست کے تمام اضلاع میں پٹاخہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.