ETV Bharat / state

WB Madhyamik Exam 2022: امام کی بیٹی انجینئر بن کر قوم و ملت کی خدمت انجام دینے کے لیے پرعزم

شمالی 24 پرگنہ کے علاقہ کانکی نارہ میں واقع اسحاق سردار مسجد کے امام مولانا نثار احمد قاسمی کی بیٹی اریبہ فاضل (Ariba Fazil) نے مدھیامک امتحانات 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی 24 پرگنہ کے تمام اردو میڈیم اسکولز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ West Bengal Madhyamik board exam 2022 declared

امام کی بیٹی انجینئر بن کر قوم و ملت کی خدمت انجام دینے کے لیے پرعزم

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 9:47 AM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال میں مدھیامک امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔ اس مرتبہ 85.3 فیصد طالبات نے کامیابی حاصل کی جس میں اردو میڈیم اسکولز کے طلبا و طالبہ کی کارکردگی قابل ذکر ہے۔ گزشتہ چند برسوں کی طرح اس مرتبہ بھی بانکوڑہ کے طلبا و طالبات نے مدھیامک امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ Performance of students of Urdu medium schools in WB Madhyamik Exam 2022

امام کی بیٹی انجینئر بن کر قوم و ملت کی خدمت انجام دینے کے لیے پرعزم

مدھیامک امتحانات 2022 میں اردو میڈیم اسکولز کے طلباء و طالبات نے توقع کے مطابق شاندار مظاہرہ کرکے قوم و ملت کا نام روشن کیا۔ طالبات میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے کانکی نارہ گرلس ہائی اسکول کی طالبہ اریبہ فاضل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 632 نمبروں کے ساتھ شمالی 24 پرگنہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اسی اسکول کی طالبہ شاذیہ خاتون 615 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔

ضلع شمالی 24 پرگنہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی اریبہ فاضل نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہماری یہ کامیابی والدین، اسکول کے اساتذہ، ٹیویشن اساتذہ اور قوم و ملت کے نام وقف کرتی ہیں۔ اریبہ فاضل نے کہا کہ تمام لوگوں کی مدد سے ہی مدھیامک امتحانات 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں ہیں۔ تمام لوگوں کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'ریاستی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے اسمارٹ ورک کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کی کڑی محنت کس سمت میں جا رہی ہے اور یہ کامیابی کی بڑی وجہ ہوتی ہے۔ اریبہ فاضل نے کہا کہ انہوں نے 95 فیصد نمبر لایا۔ حساب میں سو فیصد نمبر تھا جغرافیہ میں امید سے تھوڑا کم رہا۔ لاک ڈاون کی وجہ سے وہ اپنی خواہش کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں۔ آف لائن اور آئن لائن کا مسئلہ رہا تھا وہ اس سے اور بہتر کر سکتی تھی۔'

انہوں نے کہا کہ 'وہ آگے سائنس لے کر پڑھنا چاہتی ہیں۔ وہ انجینیئر بن کر قوم و ملت کی خدمت انجام دینا چاہتی ہیں کیونکہ ایک دوسرے کی مدد لیے بغیر سماج کی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع میں پہلی پوزیشن اور ریاستی سطح پر ٹاپ 10 میں جگہ بنانے والی طالبہ اریبہ فاضل کے والد اسحاق سردار مسجد کے امام مولانا نثار احمد قاسمی نے کہا کہ 'وہ اپنے بچوں کو ملازمت حاصل کرنے کے لیے تعلیم نہیں دلاتے بلکہ ان کی تعلیم کی بدولت معاشرے میں بہتری لانے کی ایک کوشش ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'وہ بیٹی کی کامیابی سے خوش ہیں لیکن انہیں اس سے بھی بہتر رزلٹ کرنے کی امید تھی۔ ان کی بیٹی نے جس طرح سے محنت کی اسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جاتا تھا کہ ریاست میں ٹاپ کرے گی لیکن اللہ نے جو دیا اس سے ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ نم آنکھوں سے مولانا نثار احمد القاسمی نے کہا کہ ہم اپنی حیثیت سے بڑھ کر بچوں اور بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے کی کوشش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مرضی سے اس کوشش میں کامیابی بھی ملی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.