ETV Bharat / state

Eid Mubarak 2022: لو اور شدید گرمی کے باوجود بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ

ریاست کے تمام اضلاع میں لو اور شدید گرمی کے باوجود بازاروں میں خریداروں کی زبردست بھیڑ دیکھی جارہی ہے، لیکن دکانداروں کو اب بھی عید کی خریداری زور پکڑنے کا انتظار ہے۔ Eid Shopping in Full Swing in Kolkata

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 1:00 PM IST

خریداروں کی بھیڑ
خریداروں کی بھیڑ

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی عید کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ امڈنے لگی ہے۔ Eid Shopping in full Swing in Kolkata۔ گزشتہ دو برسوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بغیر کوویڈ پابندیوں کے عید کی خوشیاں منانے کی تیاریوں میں لوگ مصروف ہیں، ریاست میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سیلسیس پہنچنے کے باوجود عید کی تیاری جوش و خروش سے جاری ہیں۔ traders says over crowed in eid bazar despite heat wave in west bengal

خریداروں کی بھیڑ

شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ ٹیٹاگڑھ کے دکانداروں سے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ عید کی خریداری میں آہستہ آہستہ تیزی آ رہی ہے۔ لیکن شدید گرمی اور لو کی وجہ سے دکانداری متاثر ہو رہی ہے، گرمی اتنی شدید پڑ رہی ہے کہ دکانداروں کے لئے دکانوں میں بیٹھنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درجۂ حرارت بھی 40 ڈگری سیلسیس سے زائد ریکارڈ کیا جا رہا ہے، خریدار دن کے وقت بہت کم نکل رہے ہیں. افطاری کے بعد دکانداری میں تھوڑی بہت تیزی آتی ہے لیکن خریداروں اور دکانداروں کے لئے وقت کم پڑ جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ گرمی سے نجات دلائے تاکہ دو برسوں کے بعد کپڑے کے کاروبار جلد سے جلد پٹری پر دوبارہ لوٹ سکے، شدید گرمی اور لو کا قہر جاری ہے، لیکن مہنگائی کی وجہ سے سب کچھ برباد ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے سبب بازاروں پر اس کا اثر پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی، لو، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے ساتھ ساتھ کپڑوں پر جی ایس ٹی کے اضافے نے دکانداروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے. اس مرتبہ عید میں جی ایس ٹی سے کاروباریوں کو زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.