ETV Bharat / state

کرکٹ کے دیوانے پاکستان پر بھارت کی بڑی جیت چاہتے ہیں

کرکٹ کے دیوانوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر بھارتی ٹیم کو ٹی- 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان پر بھارت کی بڑی جیت درج کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

Cricket fans want India's big win over Pakistan
کرکٹ کے دیوانے پاکستان پر بھارت کی بڑی جیت چاہتے ہیں
author img

By

Published : Oct 24, 2021, 4:37 AM IST

Updated : Oct 27, 2021, 5:53 PM IST

ٹی - 20 ورلڈ کپ 2021 کے مین راؤنڈ کے مقابلوں کا اتوار کی شام سے باقاعدہ آغاز ہو جائے گا، جہاں پہلے ہی میچ میں بھارت کا روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔

بھارت کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں ٹی - 20 ورلڈ کپ 2021 کا خمار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ کرکٹ کے دیوانوں کی دیوانگی بھی خوب دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ویڈیو

مغربی بنگال بھارتی کھیل کود کا مرکز ہے۔ اس سلسلے میں یہاں کے لوگوں میں کرکٹ کی دیوانگی دوسری ریاستوں کے مقابلے کافی زیادہ ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ٹی - 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت اور روایتی حریف پاکستان سے ہونے والے مقابلے پر عام لوگوں سے بات چیت کی۔ لوگوں نے اس سلسلے میں دلچسپ رائے کا اظہار کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کرکٹروں نے ٹی - 20 ورلڈ کپ 2021 میں کل کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کو پسندیدہ ٹیم قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں: بابر اعظم

ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا طویل فارمیٹ ہو یا پھر مختصر فارمیٹ دونوں مقابلوں میں بھارتی ٹیم ہمیشہ سے ہی پاکستان پر بھاری پڑی ہے اور کل کے میچ میں بھی آگے رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان پر تمام شعبوں میں سبقت حاصل ہے اور اسی بنیاد پر ہمیں جیت ملے گی کیونکہ پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کلب سطح کی ہے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی کل کے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور روہت شرما کے بلے سے سنچری بننے والی ہے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے پاس کوئی موقع نہیں ہے اور وہ موقع کی تلاش میں رونا دھونا کرتی رہے گی۔

Last Updated : Oct 27, 2021, 5:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.