کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سی پی آئی ایم کی تنظیمی میٹنگ کے بعد پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری نے کرناٹک اسمبلی انتخابات اور منی پور کی موجودہ صورتحال کو لے کر بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ سی پی آئی ایم کے رہنما سیتا رام یچوری نے کہاکہ کرناٹک اسمبلی انتخابات2023 کے نتئاج آنے میں ابھی 48 گھنٹے باقی ہیں۔لیکن ایگزٹ پول سے پتہ چل رہا ہے کہ وہاں بہت کچھ بدلنے والا ہے۔اس کے لئے کرناٹک کی عوام مبارکباد کے مستغق ہیں۔
سیتا رام یچوری نے کہاکہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت اچھی بات ہے۔ملکی سیاست کے لئے مثبت پہلو ہے لیکن بی جے پی کی شکست سب سے اہم ہے۔یوں کہنا بہتر ہوگا کہ کانگریس کی جیت سے زیادہ بی جے پی کی شکست اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ نے کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران جس طرح کی باتیں کہیں ہیں اس پر افسوس ہے۔نریندر مودی اور امت شاہ قدآور رہنما ہیں۔انہیں پولرائزیشن کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے
ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے لئے چلائی جا رہی تشہیری مہم کے دوران انہوں نے پولرائزیشن کو چھوڑ کر کسی دوسرے موضوع پر بات نہیں کی۔انہوں نے کرناٹک کے غریب لوگوں کے مسائل پر بات چیت نہیں کی۔ لوگوں میں اس کو لے کر زبردست ناراضگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Adhir Challenge Mamata ادھیررنجن چودھری کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو چیلنج
سی پی آئی ایم کے رہنما نے منی پور کی موجودہ صورتحال کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔بی جے پی وہاں پولرائزیشن کی سیاست میں مصروف ہے۔آسام سے شروع ہونے والی پولرائزیشن کی سیاست کی آنچ منی پور تک پہنچ چکی ہے۔