ETV Bharat / state

CPIM Leader Mohammad Salim مرکزی وزیر کا ٹی ایم سی کے ارکان پارلیمان سے نہیں ملنا سیاسی ناکامی ہے:محمد سلیم - سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز

ریاستی سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ ایک مرکزی وزیر نے ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان سے ملنے انکار کرنا ایک افسوس کی بات ہے۔ترنمول کانگریس نے ایسا ہی ماحول بنا رکھا ہے کہ ان سے کوئی ملنا نہیں چاہتا ہے۔عام لوگ تو ٹی ایم سی سے منہ موڑ چکے ہیں۔

مرکزی وزیر کا ٹی ایم سی کے ارکان پارلیمان سے نہیں ملنا سیاسی ناکامی ہے:محمد سلیم

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 3:50 PM IST

مرکزی وزیر کا ٹی ایم سی کے ارکان پارلیمان سے نہیں ملنا سیاسی ناکامی ہے:محمد سلیم

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔اسی درمیان حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان شدید بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی درمیان مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ ترنمول کانگریس عوامی حمایت کھو چکی ہے۔اس پارٹی سے عام لوگوں کو کوئی امید نہیں ہے اسی وجہ سے ہی انہوں نے پارٹی سے منہ موڑ لیا۔

سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہاکہ مرکزی وزیر نے ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان سے ملنے انکار کرنا ایک افسوس کی بات ہے۔ترنمول کانگریس نے ایسا ہی ماحول بنا رکھا ہے کہ ان سے کوئی ملنا نہیں چاہتا ہے۔عام لوگ تو ٹی ایم سی سے منہ موڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ ایک سابق رکن پارلیمان ہیں لیکن وہ جب چاہئے کسی بھی مرکزی وزیر اور وزیر مملکت سے ملاقات کر سکتے ہیں۔وہ ایک سیاسی رہنما ہیں۔ ان کی پارٹی کا دوسری سیاسی جماعتوں کے نظریہ بالکل ہونے کے باوجود کسی سے ملاقات اور بات چیت کر سکتے ہیں۔کوئی کیوں ان سے ملاقات کرنے سے انکار کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں ارکان پارلیمان دیہی ترقیاتی اور پنچایت راج کے وزیر گری راج سنگھ سے ملنے کے لئے گئے تھے لیکن انہوں(وزیر) سے نہیں ملے۔اس کا مطلب یہ ہی ہوتا ہے کہ وہ ترنمول کانگریس کے رہنماوں سے ملنا نہیں چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:MP Adhir Choudhary Louds For Alliance کانگریس کا لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد پر زور

سی پی آئی ایم کے رہنما نے مزید کہاکہ ادین گوہا کے بارے بات کرنا بیکار ہے۔ادین گوہا کی پہچان ان کے والد کمل گوہا کی وجہ سے ہے۔اس سے زیادہ ان کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.