ETV Bharat / state

CPIM Protest in Bengal: سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کی ممتا حکومت پر تنقید - سی پی آئی ایم رہنما کا ممتا حکومت پر تنقید

مغربی بنگال میں سی پی آئی ایم نے ریاستی حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ سی پی آئی ایم کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ CPIM Protest Against Bengal Govt

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کا ممتا حکومت پر تنقید

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 12:41 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی کے انکشافات کے اپوزیشن جماعتیں بالخصوص سی پی آئی ایم نے ریاستی حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ سی پی آئی ایم کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ Bengal SSC Scam

شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر اسٹیشن کے پاس مغربی بنگال کی حکومت کے خلاف احتجاجی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس میں نیچے سے لے کر اوپر تک رہنما بدعنوان ہیں۔' انہوں نے کہا کہ وہ کسی پر الزام عائد نہیں کر رہے ہیں بلکہ پوری ریاست آج یہ بات کہہ رہی ہے۔ ایس ایس سی میں بدعنوانی کا انکشافات اس کا ٹھوس ثبوت ہے۔ اس سے زیادہ کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔' Mohd Saleem on Bengal SSC Scam

یہ بھی پڑھیں: Bengal SSC Scam: سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری اور ترنمول کے رکن اسمبلی آمنے سامنے

ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اور مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کرتی ہیں اور عوام کے سامنے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔ مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ 'آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں اور اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی آج دہلی میں وزیراعظم سے ملاقات کرنے کے لیے گئی ہیں۔ان کا وہاں جانے کا مطلب ہی سمجھوتہ ہوتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.