ETV Bharat / state

Md Salim Slams Mamata Banerjee: سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 9:47 PM IST

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم CPIM Leader Md Salim نے ترنمول کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والوں کا دفاع کیوں کرتی ہیں۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟۔ Md Salim Slams Mamata Banerjee

Md Salim Slams Mamata Banerjee
سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید

مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم ان دنوں سلی گوڑی ضلع میں سلی گوڑی پریشد انتخابات Siliguri Parishad Elections کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ محمد سلیم نے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والوں کو کیوں دفاع کرتی ہیں۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو پتہ ہے کہ مغربی بنگال کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے تقرری معاملے میں بدعنوانی Corruption in Educational Institutions کا انکشاف ہوا ہے۔ سی بی آئی پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ممکن ہے آنے والے دنوں میں جو لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں، ان کی بھی گرفتاری عمل میں آ جائےگی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس درمیان اسی کیا بات ہو گئی کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو ایس ایس سی کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کا دفاع کرنا پڑا۔ ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کو اس معاملے میں کوئی پھنسا نہیں رہا ہے، وہ تو خود سی بی آئی کے شک کے دائرے میں ہیں۔ Md Salim Slams Mamata Banerjee

سی پی آئی ایم کے رہنما CPIM Leader Md Salim کے مطابق اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کا معاملہ ترنمول کانگریس کے دور اقتدار میں ہوا۔ وزیراعلیٰ کہتی ہیں کہ یہ لفٹ فرنٹ کی حکومت سے چل رہا ہے۔ وزیراعلیٰ اس الزام کو ثابت تو کریں، مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ ملک کی تمام خفیہ ایجنسیوں کو تحقیقات کرنے کا حکم دیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Md Salim Slams Mamata Banerjee: 'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی خود مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہیں'

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایسا نہیں کر سکتی ہیں۔ انہیں اچھی طرح پتہ ہے کہ ان کی حکومت میں شامل سابق اور موجودہ وزراء بدعنوانی کے کتنے معاملے میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی صرف مغربی بنگال کی غریب عوام کو گمراہ کرتی ہیں۔ بنگال میں نا صنعتی ترقی ہوئی ہے اور نا بے روزگاری کا مسئلہ حل ہوا ہے۔ Md Salim Slams Mamata Banerjee

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.