ETV Bharat / state

CPIM on Mamata's Lucknow Visit: سی پی آئی ایم نے ممتا بنرجی کے لکھنؤ دورے کو تفریح قرار دیا - ٹی ایم سی کی اکھلیش یادو کو حمایت

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سوجن چکرورتی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی CPIM Leader Criticises Mamata Banerjee کے دورہ اترپردیش کو تفریح قرار دیا ہے۔

cpim-leader-criticises-mamata-banerjee-on-mamatas-lucknow-visit
سی پی آئی ایم نے ممتا بنرجی کے لکھنؤ دورے کو تفریح قرار دیا
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 4:38 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Polls 2022 کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ملک میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ایک بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اترپردیش کے دورے پر جارہے ہیں اور اپنے حمایت جماعتوں کے لیے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ٹھیک اسی طرح مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔

اسی کے مدنظر ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی آئندہ ماہ دو فروری کو اکھلیش یادو کی حماعت میں انتخابی تشہیر کے لیے لکھنؤ جانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر سی پی آئی ایم نے طنز CPIM Leader Criticises Mamata Banerjee کرتے ہوئے ممتا بنرجی کے دورہ کو تفریح قرار دیا۔

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما اور سابق رکن اسمبلی سوجن چکرورتی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کافی دنوں سے گھر سے باہر نہیں نکلی ہیں۔ اتر پردیش کی سردی سے لطف اندوز ہونے کے لیے لکھنو جانے کا اعلان کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی تفریح کے مقصد سے ہی اترپردیش کے دورے پر جائیں گی، اس کے علاوہ ان کا وہاں کیا کام ہے۔ ان کی پارٹی اترپردیش میں الیکشن لڑ نہیں رہی ہے۔ ان کی کسی کی حمایت سے اتر پردیش کی سیاست میں کیا فرق پڑنے والا ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گزشتہ چند مہینوں کےدوران ترپورہ، دہلی اور گوا کے دورہ کر چکی ہیں اب لکھنو جانے کا اعلان کیا ہے اور اس کے بعد میگھالیہ جائیں گی، فی الحال ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔'

سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجیروال نے بھی اکھلیش یادو کی حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن آج وہ مخالف سمت میں بات کر رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کی حمایت کرتا ہے اور اس سے اتر پردیش کی سیاست پر کتنا اثر پڑنے والا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.