کوچ بہار: انتخابات لڑنے کا خواب ( پنچایت الیکشن 2023) پورا نہ ہو سکا۔ سی پی ایم پنچایت امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی جمع کرکے گھر واپس جاتے ہوئے ڈمپر کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ یہ واقعہ کوچ بہار کے شیتل کُچی کے باؤدیہ علاقے میں پیش آیا۔
سی پی ایم کا دعویٰ ہے کہ یہ موت قدرتی نہیں ہے، اس کے پیچھے گہری سازش ہے۔ سی پی آئی ایم کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کی۔
ذرائع کے مطابق 45 سالہ عائشہ بی بی خالصماری گرام پنچایت میں سی پی ایم کی امیدوار بنیں۔ بی ڈی او آفس میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد وہ دوپہر کو اپنے بیٹے کی اسکوٹی کے ذریعہ گھر واپس آرہے تھے۔ بازار کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے اسکوٹی کو زور دار ٹکر مار دی۔ ڈمپر عائشہ بی بی کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی۔ ہیلمٹ کی وجہ سے ان کا بیٹا بچ گیا۔ امیدوار شدید طور پر زخمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Panchayat Election جب غیرمقیم مزدوروں نے بھی پنچایت انتخابات کے لیے پرچۂ داخل کیا
مقامی مقامی باشندوں نے زخمی خاتون شیتل کوچی بلاک ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ اس سے قبل مقامی باشندوں نے ڈمپر کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر ر ہی۔ پولیس نے کہاکہ اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ تاہم سی پی ایم کو خدشہ ہے کہ اس حادثے کے پیچھے کوئی سازش ہے۔ ان کے قتل کے اندیشے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔