ETV Bharat / state

سی پی آئی ایم نے ضمنی انتخابات کےلیے امیدواروں کا اعلان کیا - مغربی بنگال کی خبریں

ممتا بنرجی کے خلاف بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے سی پی آئی ایم نے نوجوان رہنما سریجیب بسواس کو امیدوار بنایا ہے جو پیشے سے وکیل ہیں۔

سی پی آئی ایم نے ضمنی انتخابات کےلیے امیدواروں کا اعلان کیا

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 4:52 AM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی سیٹوں پر آئندہ 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے بایاں محاذ نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

ممتا بنرجی کے خلاف بھوانی پورسے سی پی آئی ایم نے پیشے سے وکیل سریجیب بسواس کو امیدوار بنایا ہے۔جنگی پور سے آر ایس پی کے جان عالم اور شمیشیر گنج سےمدثر حسین کو امیدوار بنایاہے۔

درگا پوجا سے قبل ہی مغربی بنگال میں تین اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات آئندہ 30 ستمبر کو ہونے والے ہیں۔ترنمول کانگریس، بی جے پی اور بایاں محاذ میں سخت مقابلہ ہے۔ پردیش کانگریس نے تینوں سیٹوں پر امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترنمول کانگریس نے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نندی گرام میں سازش کے تحت ہرایا گیا: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی کے خلاف بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے سی پی آئی ایم نے نوجوان رہنما سریجیب بسواس کو امیدوار بنایا ہے جو پیشے سے وکیل ہیں۔ممتا بنرجی نے بدھ کےروز چیتلا میں ایک میٹنگ کی اور تشہیری مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔جب کہ بی جے پی ابھی تک امیدواروں کے نام پر حتمی فیصلہ نہیں کر پائی ہے۔

ذرائع کے مطابق تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مرکزی فورس کی تعیناتی ہوگی۔ہر ایک اسمبلی حلقہ میں مرکزی فورس کی دس کمپنیاں تعینات ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.