بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے ماونواز تنظیموں کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر ملک کی ترقی میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سیکریٹری اتل کمار انجان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ملک گیر پیمانے پر ہونے والے نکسلی حملے کسی بھی صورت میں جائز نہیں ٹھرائےجا سکتے ہیں۔
اتل کمار انجان نے نکسل موومنٹ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی پارٹیوں پر بد عنوانی کے الزام وقتاً فوقتاً لگ چکے ہیں لیکن سی پی آئی اس سے عاری ہے۔
اتل کمار نے پارٹیوں کو بانڈ جاری کرنے پر بھی سوالیہ نشان لگایا ہے۔
اتل کمار کے مطابق یہ بدعنوانی کی راہ ہموار کرنے کی ایک گھناؤنی کوشش ہے۔
بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نے کہا کہ ملک کا نوجوان بیروزگاری سے بڑے پیمانے پر جوجھ رہا ہے، لیکن مرکزی حکومت کی تباہ کن پالیسیوں نے روزگار کے راستے تقریباً بند کر دیے ہیں۔