ETV Bharat / state

CPI(M) Launches Mission 360 Degree:عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے سی پی آئی ایم کا نیا منصوبہ

سی پی آئی ایم CPI(M) کے ریاستی یونٹ نے پنچایت انتخابات سے قبل عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے مشن 360 ڈگری کا افتتاح کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پارٹی عام لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا چاہتی ہے۔ CPI(M) Launches Mission 360 Degree

cpi-m-launches-mission-360-degree-project-to-regain-lost-ground-in-west-bengal
CPI(M) Launches Mission 360 Degree:عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے سی پی آئی ایم کا نیا منصوبہ
author img

By

Published : Jun 16, 2022, 3:45 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات Bengal Panchayat Polls کو ابھی تقریباًچھ ماہ سے زائد کا عرصہ باقی ہے، لیکن تمام سیاسی جماعتوں نے ابھی سے ہی اپنی اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سی پی آئی ایم CPI(M) کی ریاستی شاخ نے گذشتہ چند انتخابات میں پارٹی کے ووٹ فیصد میں اضافہ ہونے کے بعد پنچایت انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چیلنج پیش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

ویڈیو
سی پی آئی ایم کے ریاستی یونٹ نے پنچایت انتخابات سے قبل عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے مشن 360 ڈگری کا افتتاح کیا ہے CPI(M) Launches Mission 360 Degree۔ اس منصوبے کے تحت عام لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا ہے۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ مشن 360 ڈگری کے ذریعہ عام لوگوں تک پہنچنے کو لے کر پرجوش ہیں۔
ان کا خیال ہے کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کی مدد سے عوام تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے۔' انہوں نے کہاکہ 'اس منصوبے میں تعلیم، بے روزگاری، تعلیمی ادارے اور تعلیمی نظام، معاشی بحران سمیت کئی موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔ عام لوگوں کے یہ اپنے منصوبے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عام لوگ روزانہ ان مسائل سے دوچار ہیں، لیکن ممتابنرجی کی حکومت کو ان کی کوئی پرواہ نہیں ہے، حکومت صرف اپنے بارے میں سوچتی ہے۔'

سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق مغربی بنگال کے تعلیمی اداروں میں بدعنوانی کے انکشافات کے سلسلے جاری ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بدنظمی کی وجہ سے بنگال تعلیمی میدان میں سب سے پیچھے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال بے روزگاری کے معاملے میں نمبر ون پوزیشن ہے۔ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نوجوانوں کو ملازمت دینے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی پی آئی ایم ہمیشہ سے ہی جدوجہد کی بدولت اقتدار میں آئی ہے اور مستقبل میں بھی اسی کے سہارے لوگوں کی مدد اور ان کے مسائل کے حل کی تلاش کرے گی۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.