ETV Bharat / state

پرنب مکھرجی کی صحت یابی کے لئے ممتا اور ادھیر کی دعا - مکھرجی کی جلد صحت یابی

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کانگریس کے رہنما ادھیر چودھری نے ان کی صحت یابی کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انکی صحت یابی کی دعا کی۔

پرنب مکھرجی کی صحت یابی کے لئے ممتا اور ادھیر کی دعا

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 8:30 PM IST

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل کئی بڑے سیاسی رہنما عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

پیر کی دوپہر پرنب مکھرجی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی جانکاری اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ جس کے بعد سے ہی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان کی صحت کو لیکر اپنی فکر مندی کا اظہار کیا۔ گرچہ دونوں سیاسی اعتبار سے ایک دوسرے کی حریف رہے ہیں تاہم اس کے باوجود ممتا بنرجی اور پرنب مکھرجی کے درمیان خوشگوار مراسم رہے ہیں۔

پرنب مکھرجی دیگر امراض میں بھی مبتلا ہیں، علاج کے دوران کورونا جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ اس خبر کے بعد سے ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پر پرنب مکھرجی کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ’’سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں جو بہت تشویش کی بات ہے۔ ان کے اور ان کے اہل خانہ کی بہتری کے لیے دعا گو ہوں۔ پرنب مکھرجی کی جلد صحت یابی کی متمنی ہوں۔‘‘

پرنب مکھرجی کی صحت یابی کے لئے ممتا اور ادھیر کی دعا
پرنب مکھرجی کی صحت یابی کے لئے ممتا بنرجی کی دعا

وہیں کانگریس کے رہنما ادھیر چودھری نے بھی سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے فیس بک پر لکھا: ’’سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے کورونا وائرس سے متاثر والی خبر سن کر بہت تشویشناک ہیں ہم ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.