ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پیلے رنگ کی ٹیکسیوں کو سینیٹائز کیا جارہا ہے اور انسانی رابطہ کو کم سے کم کرنے کے لئے ڈرائیوروں اور مسافروں کی نشست کے درمیان پلاسٹک کے شیلڈ پارٹیشنس فراہم کیے جا رہے ہیں۔
کوووڈ ۔19 کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈرائیورز کو دستانے اور چہرے پر ماسک بھی لگانے ہوں گے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے اختتام کے بعد کرایوں میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ پیر سے شہر میں ٹیکسی سروس دوبارہ شروع ہونے کے امکان ہیں۔