ETV Bharat / state

کووڈ 19: لاک ڈاؤن کے قوانین میں جزوی ترمیم - لاک ڈاؤن کے قوانین وضوابط میں تبدیلی

لاک ڈاؤن کے قوانین وضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت نے اب رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک گھر سے بلا ضرورت باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کووڈ 19: لاک ڈاؤن کے قوانین میں جزوی ترمیم

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:41 PM IST

ضروری کام کے علاوہ کسی اور سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔اس سے قبل شام 6 بجے سے صبح 8 بجے تک گھر سے بلاضرورت نکلنے پر پابندی عائد تھی۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے باوجود کلکتہ کی سڑکوں پر حسب ضرورت پرائیوٹ بسیز اور منی بسز سڑک پر نہیں اتری ہیں۔ بس اورمنی بس مالکان کی ایسوسی ایشن کرایے میں اضافے کے مطالبے کولے کرمحکمہ ٹرانسپورٹ سے کئی میٹنگ کرچکی ہے۔

منگل کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ریگولیٹری کمیٹی نجی بسوں کے کرایہ سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

مغربی بنگال بس و منی بس مالکان ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پردیپ نارائن باسو نے کہا کہ بسز اور منی بسز اس وقت پرانے کرایے پر چل رہی ہیں۔ جمعرات سے ایک ہزار سے زیادہ پرائیوٹ بسیں اور منی بسیں چلنی شروع ہوگئی ہیں باقی بسیں مرحلہ وار چلیں گی۔دو مہینے سے بسیں بند تھی اس کی وجہ سے بسوں کی مرمت کی ضرورت ہے اس کے علاوہ بہت سے ڈرائیور ضلع سے کلکتہ نہیں آپارہے ہیں کیونکہ لوکل ٹرینیں نہیں چل رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.