ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4.5 لاکھ سے زائد - مغربی بنگال میں کورونا وائرس

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تین ہزار 631 نئے کیسز کے آنے کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 2:14 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی رفتار میں نشیب و فراز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ دس دنوں سے تین ہزار سے کم کیسز سامنے آ رہے تھے لیکن بعد میں اس وبأ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تین ہزار 631 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 53 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ 52 ہزار 770 تک پہنچ گئی ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کورونا وائرس کے مریضوں کی برابر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد سات ہزار 968 تک پہنچ گئی ہے۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ یومیہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 کے نیچے نہیں آ رہی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد نہ بڑھ رہی ہے نہ کم ہو رہی ہے اسی وجہ سے کورونا وائرس کے مریضوں سے زیادہ، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 92.63 فیصد ہے جو ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے کافی زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.