ETV Bharat / state

ووٹنگ کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل - urdu news

مغربی بنگال کے سات اضلاع میں چوتھے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

ووٹنگ کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 1:00 PM IST

Updated : Apr 10, 2021, 1:58 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے میں ریاست کے سات اضلاع کے 44 اسمبلی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ جاری ہے۔

اسمبلی انتخابات کے مدنظر ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

ویڈیو

اسی درمیان ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انتخابی کمیشن کی ہدایت پر مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران کورونا وائرس گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

پولنگ مرکز پر کولکاتا پولیس اور مرکزی فورسز کے ساتھ ساتھ انتخابی ملازمین (محکمہ صحت ) کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالنے کے لئے آنے والے لوگوں کو کورونا وائرس گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ پولنگ بوتھ میں داخل ہونے سے قبل لوگوں کی تھرمل اسکریننگ کی جا رہی ہے، تھرمل اسکریننگ کے بغیر پولنگ بوتھ میں داخلے کی اجازت پر پابندی ہے۔دوسری جانب چوتھے مرحلے میں پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے باوجود مختلف مقامات سے جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

Last Updated : Apr 10, 2021, 1:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.