ETV Bharat / state

مغربی بنگال: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ سے 10 سے بھی کم اموات - یومیہ کیسز میں معمولی اضافہ

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے دس سے بھی کم لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ یومیہ کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

corona death numbers decrease rapidly in west bengal
مغربی بنگال: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ سے 10 سے بھی کم اموات
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 9:07 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار پر قابو پانے کے بعد یومیہ اموات میں زبردست کمی آئی ہے، جب کہ یومیہ کیسز میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے سات لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ریاست میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 395 تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ایک دن میں 548 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 40 ہزار 359 تک پہنچ چکی ہے۔ اس بیماری سے اب تک 15 لاکھ 13 ہزار لوگ صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کورونا کے یومیہ کیسز پر ایک نظر :

اضلاع۔۔۔ یومیہ کیسز

شمالی 24 پرگنہ۔۔۔ 88

کولکاتا۔۔۔85

ہگلی۔۔۔ 59

جنوبی 24 پرگنہ۔۔۔48

مغربی بنگال محکمہ صحت نے کہا کہ تمام پریشانیوں کے باوجود عام لوگوں کے مسلسل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کے سبب ریاست کو کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نجات ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دو مہینے تک عام لوگ اسی طرح سے کورونا گائڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ریاست مغربی بنگال کورونا کے خلاف جنگ جیتنے والی ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.