ETV Bharat / state

درگا پوجا کے بعد بنگال میں کورونا کے کیسیز میں غیر معمولی اضافہ

ریاست مغربی بنگال میں درگا پوجا کے بعد سے مسلسل غیرمعمولی طور پر کورونا کے کیسیز میں اضافہ ہوا ہے۔ حالات قابو میں رہے اس کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت کے چیف سیکریٹری ہری کرشنا دویدی نے کورونا پروٹوکال کے تحت نئے ہدایات جاری گئی ہے۔ چیف سیکریٹری نے موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈی ایم کے ساتج سنیچر کو ورچول میٹنگ بھی کی ہے۔

corona cases increases after durga puja in a huge manner
درگا پوجا کے بعد بنگال میں کورونا کے کیسیز میں غیر معمولی اضافہ
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 10:42 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں درگا پوجا کے بعد سے مسلسل کورونا کے کیسیز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ درگا پوجا کے دوران کولکاتا و اضلاع میں میلہ کے دوران لاکھوں کی تعداد میں پوجا پنڈال دیکھنے والوں کی بھیڑ اکٹھا ہوئی تھی۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ درگا پوجا کے دوران بے احتیاطی اور غیر معمولی بھیڑ جمع ہونے کی صورت میں کورونا کے کیسیز میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کے درگا پوجا کے دوران پوجا پنڈالوں کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو رہے تھے۔ زیادہ تر لوگوں کو بغیر ماسک کے گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ماہرین نے درگا پوجا کے دوران ہونے والی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ پوجا کے بعد کورونا کے کیسیز میں غیر معمولی طور پر اضافہ یو سکتا ہے۔

ریاست کے جن اضلاع میں درگا پوجا کے بعد سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں ان میں کولکاتا، مالدہ،ندیا، شمالی و جنوبی 24 پرگنہ، مغربی مدنا پور، پرولیا، شمالی دیناج پور، مغربی بردوان اور دارجلنگ ضلع شامل ہیں۔ ان اضلاع میں کورونا کے نئے معاملات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے چیف سیکریٹری ہری کرشنا دویدی نے تمام اضلاع کے ڈی ایم، محکمہ صحت کے سیکریٹری اور پولس اہلکاروں کے ساتھ آج نبنو میں اہم میٹنگ کے ہے۔ میٹنگ کے بعد کورونا پروٹوکال کے سلسلے میں نئے ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔

نئی ہدایات کے مطابق
ضرورت پڑنے پر نئے طور پر کنٹینمنٹ زون بنائے جا جائیں گے
نائٹ کرفیو کا سختی سے نفاذ کیا جا سکتا ہے۔
ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ویکنسین کی شرح میں اضافہ کرنا ہوگا ۔
ہسپتالوں میں کورونا کے علاج کا انتظام بہتر کرنا ہوگا
اس کے علاوہ کورونا کے نئے مریضوں کے علاج کے لیے علیحدہ انتظام کرنا ہوگا۔
کورونا سے متاثر مریضوں کی صحیح طور پر شناخت کرنی ہوگی اور اسی کے مطابق اس پر عمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.