مغربی بنگال میں نافذ سخت ترین پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کے سبب کورونا معاملات میں کمی نظر آرہی ہے۔حالات میں بہتری آنے پر حکومت اور محکمہ صحت کو امید کی کرن نظر آنے لگی ہے.
مغربی بنگال کو کورونا وائرس اور یاس نامی طوفان کے دوہرے چیلنج سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے میں کامیابی ملی ہے۔دوسری طرف ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کا ریاست میں پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا منصوبہ کامیاب ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد 17 ہزار دو سو ریکارڈ کی گئی ہے۔یہ مسلسل پانچواں دن ہے جب ساڑھے 17 ہزار سے بھی کم کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔دوسری طرف ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 153 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے چار عدد کم ہے ۔
اس کے علاوہ شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، کولکاتا میں لاک ڈاؤن کے سبب حالات میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے. ان اضلاع میں کورونا کے نئے کیسز اور مرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے جو ایک مثبت پہلو ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آنے کا مطلب یہ ہے کہ تمام منصوبے پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
ریاستی محکمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا چین ٹوٹنے لگا ہے۔ یہاں سے حکومت کو مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لمبا وقفہ پڑ جائے۔ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 13 لاکھ تجاوز کر چکی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 34 ہزار 156 کے قریب پہنچ چکی ہے. لاک ڈاون کے بعد یہ تیسرا دن ہے جب ساڑھے 17 ہزار سے بھی کم کیسز کی تصدیق ہوئی ہے.
اس بیماری سے اب تک مغربی بنگال 13 ہزار کے قریب لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مثبت پہلو یہ ہے کہ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 98،71 تک پہنچ چکی ہے.