مغربی بنگال میں تہواروں کے سیزن کے درمیان کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے. ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل چار ہزار 143 نئے معاملے سامنے آئے ہیں.
اس دوران 60 لوگوں کی موت ہوئی ہے. اس طرح ریاست میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 358 پہنچ گئی ہے.
محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال گزشتہ چار دنوں مسلسل چار ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں. اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 41 ہزار 325 پہنچ گئی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دارلحکومت کولکاتا میں 895 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شمالی 24 پرگنہ ضلع میں 885 نئے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے.
محکمہ صحت کے مطابق لوگوں سے اجتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے.
یہ بھی پڑھیے
بھوپال: شعری نشست 'شامِ مالواہ' کا انعقاد
اس بیماری پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا. طبی ماہرین پہلے ہی انتباہ کر دیا تھا کہ تہواروں کے سیزن میں کورونا وائرس پھیل سکتا ہے. اگر اجتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا گیا تو یہ وباء اور بھیانک شکل اختیار کر سکتی ہے.
دوسری طرف کلکتہ ہائی کورٹ نے سخت فیصلہ کرتے ہوئے پوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے.