ETV Bharat / state

'لوک سبھا چیئر کا احترام جانتے ہیں'

گزشتہ روز سے کانگریس کے سات ارکان پارلیمان کی معطلی کاتنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ یکے بعد دیگر رہنماؤں کی جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 10:35 PM IST

'لوک سبھا چئیر کا احترام جانتے ہیں'
'لوک سبھا چئیر کا احترام جانتے ہیں'

کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے ایوان میں کانگریسی رہنماؤں کی معطلی پر حکمراں جماعت بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ہم لوک سبھا چیئر کااحترام جانتے ہیں۔

'لوک سبھا چئیر کا احترام جانتے ہیں'
'لوک سبھا چئیر کا احترام جانتے ہیں'

انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنماؤں سے کانگریس کو لوک سبھا چیئر کے احترام سیکھنا چاہئے۔ ہمیں پتہ ہے کہ لوک سبھا کی کتنی اہمیت ہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ کانگریس کے رہنماپارلیمنٹ ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کا احترام دل و جان سے کرتے ہیں اور اس کے لئے ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

اانہوں نے کہاکہ لیکن احتجاج اور مظاہرے کے نام پر کانگریس کے ارکان پارلیمان کو کسی بھی قیمت پر معطل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ معطلی بھی کس بات کے لئے اس کی وضاحت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کاکہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ زیادہ ہوگیا ہو گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کانگریس کے رہنماؤں کو معطل کردیا جائے۔

کانگریس کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک دن ہمارے رہنماؤں کو انصاف ملے گی اور ہم سب ایک ساتھ دہلی تشدد پر بحث کا مطالبہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لوک سبھا میں صدر نشیں کی میز سے کاغذات اٹھاکر پھاڑنے کے الزام میں کانگریس کے سات اراکین کو جمعرات کو لوک سبھا سے معطل کردیا گیا۔ انہیں فوری اثرات سے موجودہ بجٹ اجلاس کی باقی مدت کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

معطل کئے گئے رکن ہیں۔ گوروگوگوئی، ٹی این پرتاپن، ڈین کوریاکوس، بینی بہنان، منیکم ٹیگور، گرجیت سنگھ اوجلا اور راج موہن انیتھن۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.