ETV Bharat / state

'کانگریس کے ارکان پارلیمان کی معطلی کوئی چھوٹی بات نہیں' - مرشد آباد کے بہرامپور

کانگریس کے سات ارکان پارلیمان کی معطلی کا تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'ایوان میں کانگریسی رہنماؤں کی معطلی کسی بھی قیمت پر چھوٹی بات نہیں ہے۔'

'کانگریس کے ارکان پارلیمان کی معطلی کوئی چھوٹی بات نہیں'

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 7:21 PM IST

مغربی بنگال کے مرشد آباد کے بہرامپورسے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'ہمارا ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے لیکن چند لوگوں نے نقصان پہنچانے کا ذمہ اٹھا رکھا ہے۔ ایوان میں کانگریسی رہنماؤں کی معطلی کسی بھی قیمت پر چھوٹی بات نہیں ہے۔ اس طرح سے کسی کی آواز دبائی نہیں جا سکتی ہے۔'

'کانگریس کے ارکان پارلیمان کی معطلی کوئی چھوٹی بات نہیں'
'کانگریس کے ارکان پارلیمان کی معطلی کوئی چھوٹی بات نہیں'

انہوں نے کہاکہ کانگریس کے ارکان پارلیمان کی معطلی کو یوں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ہمیں معلوم ہونا چا ہیے کہ ہماری غلطی کیا ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہاکہ تفتیشی کمیٹی تشکیل دینے سے کام نہیں چلے گا ۔ اسپیکر کو اس پر واضح پیغام دینا چا ہئے تھا لیکن انہوں نے اس ضمن میں کچھ بھی نہیں کہا۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ ہماری غلطی کیا ہے ہم صرف پارلیمنٹ میں دہلی تشدد پر بحث چاہتے ہیں۔ بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتیں بھی دہلی تشدد پا بحث چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں دہلی تشدد پر بات کریں لیکن وہ اس کے لئے تیار نہیں ہورہے ہیں۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ اگر دہلی تشدد پر بحث کا مطالبہ کرنے والے رکن پارلیمان کو معطل کردیا جائے تواس پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ کیاہمارے ملک میں ڈکٹیٹر شپ چل رہا ہے ۔

لوک سبھا میں صدر نشیں کی میز سے کاغذات اٹھاکر پھاڑنے کے الزام میں کانگریس کے سات اراکین کو جمعرات کو لوک سبھا سے معطل کردیا گیا۔ انہیں فوری اثرات سے موجودہ بجٹ اجلاس کی باقی مدت کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

معطل کئے گئے رکن ہیں۔ گوروگوگوئی، ٹی این پرتاپن، ڈین کوریاکوس، بینی بہنان، منیکم ٹیگور، گرجیت سنگھ اوجلا اور راج موہن انیتھن۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.