ETV Bharat / state

MP Adhir Ranjan Chowdhary ادھیر رنجن چودھری کی ترنمول کانگریس پر شدید تنقید - رکن اسمبلی جیون کرشنا ساہا کی گرفتاری

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی جیون کرشنا ساہا کے بارے میں کہاکہ ترنمول کانگریس میں ان (جیون کرشنا ساہا) کے جیسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔اسی وجہ سے آئے دن ترنمول کانگریس کے رہنما جیل جا رہے ہیں۔

ادھیر رنجن چودھری کی ترنمول کانگریس پر شدید تنقید

author img

By

Published : Apr 18, 2023, 3:31 PM IST

ادھیر رنجن چودھری کی ترنمول کانگریس پر شدید تنقید

مرشدآباد:مغربی بنگال کے بروان اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی جیون کرشنا ساہا کی گرفتاری کے بعد ریاست کی سیاست میں گرماہٹ آگئی ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔کانگریس نے ترنمول کانگریس کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی جیون کرشنا ساہا کے بارے میں کہاکہ ترنمول کانگریس میں ان (جیون کرشنا ساہا) کے جیسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔اسی وجہ سے آئے دن ترنمول کانگریس کے رہنما جیل جا رہے ہیں۔

رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ترنمول کانگریس پیشوں کی پارٹی ہے۔پیسے کی بدولت کچھ بھی خریدا جا سکتا ہے۔اس پارٹی میں پیسے کی بدولت عہدہ ملتا ہے۔اس پارٹی میں پیشے کی بدولت لوگوں کو ترقی ملتی ہے۔جو لوگ ایماندار ہوتے ہیں ان کے لئے پارٹی میں برقرار رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے ترنمول کانگریس کے کسی رہنما کا نام لئے بغیر کہاکہ جیون کرشنا ساہا مرشدآباد ضلع میں اکیلا نہیں ہے۔پورا مرشدآباد ضلع ان کے جیسے رہنماوں سے بھرا پڑا ہے۔جیون کرشنا ساہا تنہا کھامے والے نہیں ہیں۔ان کے ساتھ اور بھی کئی رہنما اس معاملے میں ملوث ہیں۔تفتیش کا دائرہ جوں جوں وسیع ہوگا ترنمول کانگریس کے مزید رہنماوں کی گرفتاری عمل میں آئے بھی گی۔

غورطلب ہے کہ ) ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی جیبن کرشن ساہا کو اساتدہ تقرری بدعنوانی کے معاملے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔اب ممبر اسمبلی کی اہلیہ توگر ساہا اور بہنوئی نیتائی ساہا جو پرائمری اسکول کے ٹیچر ہیں اورا ن دونوں کو ممبر اسمبلی بننے کے بعد نوکری ملی ہے۔اب اس بات کی جانچ کی جارہی ہے ان دونوں کی نوکر ی کے پیچھے ممبراسمبلی کا اثر ورسوخ تو شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment Scam اساتذہ کی تقرری معاملہ، ترنمول کے رکن اسمبلی جیون کرشنا ساہا گرفتار

سی بی آئی نے جیبن کرشن ساہا کو آج صبح گرفتار کیا ہے۔اس کے بعد، اسکول کے پرنسپل نے مرشد آباد ضلع کے رگھوناتھ گنج میں پیر پور پرائمری اسکول کے مین گیٹ پر دوہرا تالا لٹکا دیا۔ کیونکہ جیبان کرشن ساہا کی بھابھی نیتائی ساہا اس اسکول میں ٹیچر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ نیتائی نے 2022 میں اس اسکول میں تقرری لی تھی۔ 2022 میں اس نے گھر کے قریب اس اسکول میں بطور پرائمری ٹیچر شمولیت اختیار کی۔ سی بی آئی کی ایکٹ ٹیم پہلے ہی ان کے گھر کی تلاشی لے چکی ہے۔ ایک لیپ ٹاپ اور ایک پرنٹر مشین برآمد کر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.