ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Choudhary ادھیر رنجن چودھری کے متنازع بیان پر سیاست تیز

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 5:40 PM IST

پردیش کانگریس کے صدر ادھیرنجن چودھری نے سنسنی خیز اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے بعد ہم بھی ہتھیاروں کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ تہوار کے گزر جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ مبینہ طور پر شرپسندوں کے حملے میں کانگریس کے ایک کارکن کی موت ہوگئی تھی۔

ادھیر رنجن چودھری کے متنازع بیان پر سیاست تیز

مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے رویندر سدن میں پنچایت انتخابات کے لئے الیکشن کمیٹی کی میٹنگ کی۔ اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر جم کر بھڑاس نکالی۔

  • TMC goons at BDO Burwan, Murshidabad, WB, snatched Form B and brutally assaulted our leaders, INC candidates failed to submit Party Symbol i.e. Form B for Panchayat Election
    Our satyagraha for past 18hrs will continue,
    Demanding extension of date and more central force
    (1/2) pic.twitter.com/Is8LSPvzEZ

    — Adhir Chowdhury (@adhirrcinc) June 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ جس نے بھی ہمارے کارکن کو موت کے گھاٹ اتارا ہے اس کے خلاف کارروائی کیا جائے گی۔اس کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔ہم سیاست کرتے ہیں۔ہماری پارٹی پورے ملک میں تمام لوگوں کو لے کر ملک کی مفاد میں سیاست کرتی ہے لیکن بی جے پی اور ترنمول کانگریس اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے سیاست کرتی ہے۔

انہوں نے پنچایت انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مرکزی فورسز کے ساتھ مل کر انتخابات میں خلل ڈالنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ ادھیر چودھری نے کہاکہ مرکزی فوج کو سڑک کا پتہ نہیں ہے۔ وہ گمراہ ہوں گے۔ ریاستی پولیس مرکزی فورسز کی قیادت سے محروم رہے گی۔ یہی ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Election گورنر کا ریاستی الیکشن کمشنر کی تقرری پر دستخط کرنے سے انکار

کانگریس کے رہنما کے مطابق 822 کمپنی اس وقت دستیاب نہیں ہے۔فورسز کو کہاں سے لائی جائے گی۔ وہ کہیں ڈیوٹی کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ کشمیر میں انتشار ہے، منی پور میں آگ جل رہی ہے۔ مرکزی افواج اپنی مرضی سے نہیں مل سکتیں۔اس کے لئے دو ڈھائی مہینہ پہلے درخواست دی جاتی ہے۔ہر چیز کی منصوبہ بندی ریاستی حکومت کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.