ETV Bharat / state

Adhir on Panchayat Poll پنچایت انتخابات میں خونریزی کا خدشہ - حکمراں پارٹی کے حامی

پردیش کانگریس کے صدرادھیرنجن چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں مغربی بنگال پنچایت انتخابات 2023 میں خون خرابے اور بیلٹ باکس کے لوٹے جانے کا خدشہ ظاہر کیا۔Adhir on Panchayat Poll

پنچایت انتخابات میں خونریزی کا خدشہ
پنچایت انتخابات میں خونریزی کا خدشہ
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 5:42 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ منصفانہ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کے کہنے کے باوجود حکمراں پارٹی عام لوگوں کو ووٹ دینے کا موقع نہیں دے گی۔ Congress MP Adhir Chowdhry Demand Central Force Deployment During Panchayat Eelection

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت پرامن انتخابات نہیں چاہتی ہے۔ پنچایت انتخابات سے چند مہینوں قبل بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنماؤں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے کسی بھی پنچایت میں پرامن انتخابات ہونے کا مطلب ترنمول کانگریس کی شکست یقینی ہے۔ترنمول کا نگریس اسی بے چینی کا شکار ہے ۔اسی وجہ سے پنچایت انتخابات کے دوران خونریزی کا امکان بڑھ جائے گا۔ اس لئے پنچایت انتخابات سنٹرل فورس کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ اس حوالے سے عدالت میں درخواست دی گئی ہے۔

ادھیر نے مزید الزام لگایا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ دفعہ 356 کے اطلاق کے لئے صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔ حالانکہ یہ سارا معاملہ مرکز کے زیر غور ہے۔ تاہم پردیش کانگریس کا دعویٰ ہے کہ اگر اس طرح کے واقعات دہرائے جاتے ہیں تو فوری طور پر دفعہ 356 جاری کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Om Birla Pays Tribute to Mulayam Singh لوک سبھا اسپیکر نے ملائم سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا، آخری رسومات میں کریں گے شرکت

ادھیر چودھری نے پولس کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور غنڈے مل کر اس ریاست میں لوٹ مار کر رہے ہیں، وہ ہر روز ریاست کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ گزشتہ پنچایت انتخابات میں لوٹ مار ہوئی تھی۔خون خرابہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی آرٹیکل 356 کی بات کر رہی ہے۔ مرکز میں بی بی جے کی حکومت ہے اگر وہ چاہے تو مغربی بنگال میں دفعہ 356 نافذ کر سکتی ہے لیکن وہ ایسا نہیں کرے گی ۔کیونکہ مودی ممتا اتحاد ہے۔ آر ایس ایس ان دونوں حمایتی ہے۔Congress MP Adhir Chowdhry Demand Central Force Deployment During Panchayat Eelection

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.