ETV Bharat / state

'ضلع مالدہ کی تمام اسمبلی سیٹوں پر کانگریس کو کامیابی ملے گی' - bengal politics

کانگریس کے رہنما عسی علی خان چودھری نے ضلع مالدہ کی تمام اسمبلی سیٹوں پر کانگریس کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

congress-leader-isa-khan-choudhary-hopefull-to-win-all-maldah-assembly-seats
'ضلع مالدہ کی تمام اسمبلی سیٹوں پر کانگریس کو کامیابی ملے گی'
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 1:27 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کانگریس کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔ برسوں سے اس ضلع پر کانگریس کے رہنماؤں کا غلبہ رہا ہے۔

اسمبلی انتخابات 2021 میں بھی کانگریس کو مالدہ ضلع کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا پوری یقین ہے۔

کانگریس رہنما عسی علی خان چودھری نے مالدہ ضلع کی تمام اسمبلی سیٹوں پر کانگریس کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالدہ ضلع میں کانگریس کی کارگزار شاندار ہو گی اور تمام سیٹوں پر ہم اپنا قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ مالدہ ضلع میں ہمیں تمام سیٹز پر کامیابی ملے گی اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم متحد ہیں۔آپسی اتحاد کے سبب ہمیں دوسری سیاسی جماعتوں پر سبقت حاصل ہے۔ اعلیٰ رہنماؤں سے لے کر پارٹی کارکنان تک سب متحد ہیں۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس آپسی انتشار کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ بی جے پی سے مقابلہ نہیں کر سکتی ہے۔ بی جے پی کے لیے نہ صرف مالدہ ضلع بلکہ پورے بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس آپس کی غلط پالیسیوں سے عوام اب چکے ہیں۔ ووٹرز کو متحدہ اتحاد سے بڑی امید ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کانگریس سے بڑی امید ہے اور اس مرتبہ بھارت کی سب سے پرانی سیاسی جماعت کانگریس بنگال کے لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترے گی۔ مالدہ ضلع میں ترنمول کانگریس کی کارکردگی پہلے سے بھی زیادہ مایوس کن ہو سکتی ہے۔ بنگال کے لوگوں کو لگتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے ہی بی جے پی کو بنگال میں مضبوطی ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.