ETV Bharat / state

کانگریس کا آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ اتحاد کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

کانگریس کا آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان
کانگریس کا آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان
author img

By

Published : May 12, 2021, 1:38 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ اتحاد کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں پارٹیوں کے رہنما انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ اتحاد کرنے کو اسمبلی انتخابات میں شکست کی سب سے بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

اس دوران پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں کس کی وجہ سے شکست ہوئی اور اس کے لئے کون ذمہ دار ہے یہ سب ایک الگ بات ہے۔ اس سلسلے میں بات کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کانگریس کا انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ اب کوئی تعلق نہیں ہے اور مستقبل میں بھی نہیں رہے گا۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ کانگریس کا انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے اور اب ہم دونوں کی راہیں بالکل الگ الگ ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے درمیان اتحاد میں انڈین سیکولر فرنٹ کو شامل کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود بھی کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کی ضمانت ضبط ہو گئی تھی۔

ساتھ ہی ادھیر رنجن چودھری کے مضبوط قلعہ کے طور پر دیکھا جانے والا مرشدآباد میں کانگریس کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.