ETV Bharat / state

کانگریس اور سی پی ایم کے درمیان اتحاد کیلئے تبادلہ خیال

کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات سے قبل سی پی آ ئی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد کی بازگشت تیز ہوگئی ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان بات چیت شروع یوگئی ہے۔

author img

By

Published : Aug 6, 2019, 9:51 PM IST

کانگریس اور سی پی ایم

لوک سبھا انتخابات میں اتحاد نہیں ہونے کی وجہ سے کراری شکست کا سامنے کرنے والی کانگریس اور سی پی ایم نے سبق لیتے ہوئے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخاب سے کئی مہینے قبل ہی سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت شروع کردی ہے۔

ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا نے کہا ہے کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخاب کیلئے کانگریس نے بایاں محاذ سے سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت شروع کردی ہے۔

کانگریس اور سی پی ایم

خیال رہے کہ آج کانگریس نے کولکاتا کارپوریشن میں کٹ منی کے خلاف ایک احتجاجی پروگرام کا انعقاد بھی کیا تھا۔

مترا نے کہا کہ سنڈیکٹ راج کی وجہ سے عوام پریشان حال ہیں۔بنگال کے لوگوں کو پاک صاف حکومت چاہیے۔ بنگال کے عوام اب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے اب چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچی بستیوں کو ترقی یافتہ بنانے میں کولکاتا کارپوریشن میں ناکام ہے۔ کارپوریشن ریاست کے لوگوں کو رہاش فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کولکاتا کارپوریشن میں ہزاروں اسامی خالی ہیں مگر اس کو پر کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہورہی ہے۔ لوگوں کو ترنمول کانگریس سے بڑی امید تھی لیکن وہ اس پر کھرا اترنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔

قیاس کی جارہی ہے کہ کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات میں کانگریس اور سی پی آ ئی ایم ایک ساتھ لڑسکتی ہیں۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.