کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا ہائی کورٹ نے پی آئی ایل پر سماعت کرتے ہوئے بی جے پی کو 21 جولائی کو مشروط شرئط پر ہوڑہ کے البیڑیا میں رات آٹھ بجے جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے بی جے پی کو 21 جولائی کو رات آٹھ بجے سے رات دس بجے تک ہوڑہ میں جلسہ کرنے کی اجازت ملی ہے. اس کے علاوہ کئی شرائط پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ Conditional Permission for BJP to hold Rally in Howrah on July 21
یہ بھی پڑھیں:
- Mamata Banerjee on Shaheed Diwas: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا شہید دیوس سے قبل اہل بنگال کو ٹوئٹر پر پیغام
- MLA Aminul Islam on Shaheed Diwas: شہید دیوس کے موقع پر لوگوں کی ریکارڈ بھیڑ ہو گی: رکن اسمبلی امرالاسلام
جمعرات یعنی 21 جولائی کو ہی ترنمول کانگریس کی جانب سے دھرمتلہ میں شہید دیوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ شہید دیوس کے جواب میں ہی بی جے پی نے اکیس جولائی کو عوامی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی کے وکیل راج دیپ مجمدار نے کہا کہ جسٹس موسمی بھٹاچاریہ کے اجلاس میں سماعت ہوئی. جسٹس صاحبہ نے تمام دلیلیں سننے کے بعد ہی مشروط اجازت دی ہے. عدالت کی ہدایت پر عملدرآمد ہمارا اخلاقی فرض ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوجائےگی: ممتا بنرجی
- Security Arrangements on Martyrs' Day: کولکاتا اوراس کے اطراف کے اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات سخت
مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ عدالت پر مکمل بھروسہ تھا کہ ہمیں عوامی جلسے کا اہتمام کرنے کی اجازت مل جائے گی ٹھیک ایسا ہی ہوا۔ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے 21 جولائی کو ہونے والے شہید دیوس کے خلاف بی جے پی نے اسی دن ہوڑہ ضلع کے البیڑیا میں جلسہ کرنے کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی۔