ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن - مغربی بنگال نیوز

آج سے مغربی بنگال میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ ریاستی داخلہ سیکریٹری آلاپن بنرجی نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جاری ہفتے میں آئندہ جمعرات اور سنیچر کو پوری ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

complete lockdown in west bengal two days
ریاستی داخلہ سیکریٹری آلاپن بنرجی
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 10:25 PM IST

آئندہ ہفتہ میں بدھ کے روز مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ ریاستی داخلہ سیکریٹری آلاپن بنرجی نے کہا کہ بنگال میں کمیونٹی پھیلاؤ کا اندیشہ ہے۔

کوورنا وائرس کے معاملات میں تیزی کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں لگاتار کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ اتوار کو ریکارڈ 2278 معاملات سامنے آئے تھے جبکہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 36 افراد کی موت ہوئی تھی۔

بنگال میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 1112 ہوچکی ہے۔کولکاتا میں سب سے زیادہ ایک دن میں 15 افراد کی موت ہوئی ہے۔

اب تک بنگال میں متاثرین کی تعداد 42487 پہنچ چکی ہے۔ جس کے نتیجے میں ہفتے میں دو دن بنگال میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

ریاستی داخلہ سکریٹری آلاپن بنرجی نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، 'ریاست میں کئی جگہوں پر کمیونٹی پھیلاؤ کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکٹروں، ماہرین اور پولس کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔'

جس کے مطابق ہر ہفتے میں دو دن جمعرات اور سنیچر کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا جس کا نفاذ رواں ہفتے سے ہوگا اور آئندہ ہفتے بدھ کے روز مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ دوسرا دن کون سا ہوگا اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران تمام دفاتر اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہیں گے۔ وہیں مزید 63 علاقوں کو کنٹینمنٹ زون میں شامل کیا گیا ہے۔ کنٹینمنٹ کی کل تعداد بڑھ کر 739 ہو گئی ہے۔

کولکاتا میں کنٹینمنٹ کی تعداد 24 سے بڑھ کر اب 32 یو گئی ہے۔ حکومت مغربی بنگال ریاست کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں کووڈ 19 کی یونٹ قائم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ ان اسپتالوں میں اضافی ضروری اشیاء کا انتظام کرنے کے لئے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.