ETV Bharat / state

پانچ روپے میں بھر پیٹ کھانے کے منصوبہ کا خیر مقدم

عام لوگوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے پانچ روپے میں بھر پیٹ کھانے کے منصوبے 'ماں رانناگھور' (کمیونٹی کچن) کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 8:41 PM IST

common people welcome cm mamata banerjee new scheme maa
پانچ روپے میں بھر پیٹ کھانے کے منصوبہ کا خیر مقدم

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے کولکاتا کارپوریشن کے وارڈوں میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے پانچ روپے میں پیٹ بھر کھانے کے منصوبے 'ماں رانناگھور' (کمیونٹی کچن ) کا سلسلہ جاری ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 66 میں منصوبے کے تحت سینکڑوں لوگوں نے پانچ روپے میں کھانے کا لطف اٹھایا۔

ریاستی وزیر جاوید احمد خان اور وارڈ نمبر 66 کے کاؤنسلر فیض احمد خان نے مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں اس منصوبے کو عوام تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ روز پیر کو اس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

اس منصوبے کے تحت کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مختلف وارڈوں میں عام لوگوں کو پانچ روپے میں پیٹ بھر کھانا مہیا کرایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے کمیونٹی کچن منصوبے کے تحت عام لوگوں کو پانچ روپے میں دو سو گرام چاول، دال، سبزی اور ایک انڈا دیا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ماں راننا گھر اسکیم کو عام لوگوں نے کافی پسند کیا ہے اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ستائش کی ہے۔

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی غریب عوام اور راہگیروں کے لئے ایک ایسا منصوبہ لے کر آئی ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا۔ انہیں غریب لوگوں کی تکلیف کا بڑا احساس ہے۔

مزید پڑھیں:

مودی حکومت مغربی بنگال کی شیرنی سے خوفزدہ ہے : شیوسینا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر سے شروع ہونے والے منصوبہ ماں رانناگھور (کمیونٹی کچن ) کے تحت دوپہر ایک بجے سے سہ پہر تین بجے کے درمیان عام لوگوں کو کھانا مہیا کرایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.