ETV Bharat / state

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن: خضرپور کے عوام کا کیا کہنا ہے؟

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 1:24 PM IST

جنوبی کولکاتا کے بندرگاہ (پورٹ) علاقہ میں بھی اسمبلی انتخابات 2021 کو لے کر زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے اور لوگ بھی پوری طرح سے پرجوش ہیں۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں بندرگاہ ( پورٹ) علاقہ خضرپور ہے۔ یہ ایک ڈاکیارڈ (بندرگاہ علاقہ) ہونے کی وجہ سے کافی مصروف علاقہ ہے۔ ڈاکیارڈ ہونے کے سبب خضرپور ایک تجارتی مرکز بھی ہے جہاں بڑے پیمانے پر مختلف کاروبار عام ہے جس سے اقلیتی طبقے منسلک ہیں۔

common people reaction on upcoming west bengal assembly election in khijirpur
مغربی بنگال اسمبلی الیکشن: خضرپور کی عوام کو ترقی، خوشحالی، پرامن ماحول چاہیے

خضرپور مسلمانوں کی گھنی آبادی والا علاقہ ہے۔ ریاست کے دوسرے علاقوں کی طرح یہاں بھی اسمبلی انتخابات 2021 سے متعلق سرگرمیاں ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اسمبلی انتخابات 2021 کو لے کر عام لوگ کافی پرجوش ہیں اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے متعلق بلاخوف باتیں کرتے ہیں۔ دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے سیاسی رہنما بھی ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے خضرپور اور اس کے اطراف کے علاقوں میں رہنے والے عام لوگوں اور تاجروں سے اسمبلی انتخابات 2021 کو لے کر بات چیت کی۔

عام لوگوں نے اسمبلی انتخابات کو لے کر اپنی پسندیدہ پارٹی سے متعلق کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ کا اسمبلی انتخابات بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ریاستوں کے سیاسی رہنماؤں کی مداخلت کے بعد اسمبلی انتخابات 2021 بالکل ہی مختلف ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگ ہم بنگالیوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن بنگال کے باشعور لوگوں کی وجہ سے سازش کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اقلیت اور اکثریت کی بات نہیں ہے ہم صرف متحداور ترقی یافتہ بنگال چاہتے ہیں جہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک اسمبلی انتخابات کی بات ہے تو اس مرتبہ ممتا بنرجی وزیراعلیٰ بنیں گی کیونکہ عام لوگ ان کے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر انہیں ووٹ دیں گے۔

غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل سی پول سروے میں ممتا بنرجی کی قیادت میں تیسری مرتبہ حکومت بننے کا واضح اشارہ دیا لیکن سیٹوں کے نقصان ہونے کی بات کہی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی کے سینکڑوں حامی ایس ایس کے ایم ہسپتال پہنچے، احتجاج شروع

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 294 سیٹوں کے لئے اسمبلی انتخابات اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے۔ 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت 294میں سے 211 سیٹیں جیت کر اقتدار میں آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.