ETV Bharat / state

مغربی بنگال: رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 1:38 PM IST

مغربی بنگال میں پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ہی رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب عام لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے مرکزی حکومت سے رسوئی گیس کی قیمتوں کو کم کرنے کی درخواست کی ہے

رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ
رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

ریاست مغربی بنگال میں پٹرول اور ڈیزل کی طرح رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، چند مہینوں کے دوران رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کا راست اثر عام لوگوں کے بجٹ پر پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب عام لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے متعلق عام لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش، اس دوران لوگوں نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے درمیان لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی نہ جانے کتنے لوگوں کو روزگار سے ہاتھ دھونا پڑا ہے اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے سے حالت میں کچھ بہتری آئی تھی کہ پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رسوئی گیس میں اضافے کے سبب گھریلو بجٹ بگڑ گیا ہے، لوگوں کو بہت ہی سوچ سمجھ کر گھر چلانا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال میں لوگ کیا کھائیں گے اور کیا بچت کریں گے، سمجھ سے باہر ہے۔

عام لوگوں نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی، ان کاکہنا ہے کہ حکومت سے گزارش ہے کہ کسی بھی حال میں رسوئی گیس کی قیمتیں کم کرے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.