ETV Bharat / state

'ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے گھر کا بجٹ بگڑ گیا ' - پٹرول اورڈ یزل کی قیمت میں اضافہ

مغربی بنگال میں عام عوام پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر مرکزی حکومت کی جم کر مخالفت کی ۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی مار کا لمبے عرصے سے سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

'ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے گھر کا بجٹ بگڑ گیا '

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 7:11 PM IST

Updated : Jul 10, 2021, 9:25 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں عام لوگوں نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ اس سے گھر کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف ریاستی سطح پر دو روزہ احتجاجی مظاہرے کا آغاز کیا گیا۔

'ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے گھر کا بجٹ بگڑ گیا '
عام لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی مار کا لمبے عرصے سے سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔لوگوں کا کہناہے کہ صورتحال ایسی ہے کہ اب تو کام کاج کا کوئی ذریعہ ہی نہیں ہے اور اوپر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ان کی پریشانیاں بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:مغربی بنگال: پٹرول وڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف دو روزہ احتجاج

ایک شخص نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے ایک ہی اپیل ہے کہ وہ سب کام کاج چھوڑ کر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے پر توجہ دے۔ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہی مہنگائی کم ہو سکتی ہے۔ مرکزی حکومت کو عوام کی پریشانیوں سے کوئی مطلب نہیں ہے، اسی وجہ سے عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف دو روزہ اختجاجی مظاہرہ میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس دوران دستخطی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Jul 10, 2021, 9:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.