مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے شوبودھ ملک اسکوائر پر کالج کے غیر مستقل ملازمین نے مستقل ملازمت اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
ملازمین نے مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک جام کر دی۔ اس دوران پولیس اور غیر مستقل ملازمین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کے سبب افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
مغربی بنگال غیر مستقل ملازمین کے نائب صدر بیدت سرکار نے کہا کہ کالج کے غیر مستقل ملازمین کے ساتھ برسوں سے ناانصافی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں مستقل ملازمت دی جائے اور جلد سے جلد تنخواہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہمارا مستقبل سنور سکے۔
بیدوت سرکار کا کہنا ہے کہ کالج کے گروپ ڈی اور گروپ سی کے تمام ملازمین کو یکساں تنخواہ دی جائے۔ غیر مستقل ملازم کو پانچ ہزار روپے ملتا ہے تو کسی کو چار ہزار روپے جبکہ دونوں کام زیادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے تمام کالجوں کے غیر مستقل ملازمین کو ایک پے اسکیل میں لانے کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ پر معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی جائے۔
دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین احتجاجی جلوس کے دوران پولیس بریگیڈ کو توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی، اس پر پولیس نے سختی برتنے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس نے مظاہرین کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہاتھا پائی کی بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہی سمجھانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 'ممتا بنرجی نے کسانوں کو بنیادی ترقی سے محروم رکھا'