کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بنگال کے برانڈ ایمبیسڈر اور بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کی اطلاع ملی ہے. وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ شاہ رخ خان کے بارے میں سن کر دکھ پہنچا ہے. وہ ہماری ریاست کے برانڈ ایمبیسڈر ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے خیرخواہ ہیں۔ CM Mamata Tweet For Shahrukh Khan
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ بہت جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہیں کیونکہ وہ جلد ہی بنگال کے دورے پر آئیں گے. انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام بھی اپنی ریاست کے سفیر (brand ambassdor ) کے دیوانے ہیں اور ان کے لیے دعا کرتے ہیں. جب ایک ساتھ نہ صرف ریاست مغربی بنگال بلکہ پورا ملک دعا کر رہا ہے تو شاہ رخ خان جلد صحت ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Sonia Gandhi Tests Positive for Covid: سونیا گاندھی کورونا سے متاثر
- Mamata Meets Modi: ممتا بنرجی کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات
دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے یوم ماحولیات کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماحولیات کو آلودگی سے پاک اور سرسبز بنانے کے لیے کڑی محنت کرنی پڑے گی. ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے مستقبل کو آلودگی سے پاک ماحولیات ملے۔