ETV Bharat / state

CM Mamta Banerjee On Udaipur Indicent: ادے پور قتل معاملہ پر ممتا بنرجی کا رد عمل

ترنمول کانگریس کی سربراہ و وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے راجستھان کے ادےپور قتل معاملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مذہب اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ CM Mamata Banerjee Strongly Condemns Udaipur Incident

cm mamata banerjee strongly condemns udaipur incident
ادے پور قتل معاملہ پر ممتا بنرجی کا رد عمل
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 4:10 PM IST

Updated : Jun 29, 2022, 6:09 PM IST

بنگال: مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے صنعتی خطہ درگاپور میں واقع سٹی سینئر میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ضلع انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس حکام کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے دوران ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ اور سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ راجستھان کے ادے پور میں جو کچھ بھی ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے وہ اس طرح کے نظریات کے حامل لوگوں کی کڑی مذمت کرتی ہیں وہ چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔سماج کے تمام طبقے کے لوگوں کو اس کی مذمت کرنے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نفرت کی سیاست اور مذہبی کٹر نظریات دونوں ملک کی کسی بھی ریاست میں کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ اس معاملے میں ملوث لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مطابق قانون پر مکمل اعتماد ہے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ دوسروں کو سبق مل سکے۔ انہوں نے عوام سے صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

وہیں مغربی بنگال بی جے پی یونٹ کے صدر سوکنتا مجمدار نے کہا کہ راجستھان کے اودےپور میں جو کچھ بھی ہوا اس کی مذمت ہونی چاہیے لیکن ان سیاسی رہنماؤں کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے جن کی ریاست میں آئے دن قتل و آبروریزی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو پہلے اپنی ریاست کی موجودہ صورتحال پر بیان بازی کرنی چاہیے اس کے بعد ملک کی دوسری ریاستوں کی فکر کرنی چاہیے. سوکنتا مجمدار نے کہا کہ مغربی بنگال کا کوئی ایسا ضلع نہیں ہے جہاں تشدد کی وارداتیں نا ہوتی ہو۔ آبروریزی، قتل، گروہی تصادم اور سرکاری محکموں میں بدعنوانی عام ہے۔ان معاملات پر کون بولے گا؟

ان کا کہنا ہے کہ مالدہ، مرشدآباد، شمالی دیناج پور، ندیا، مشرقی اور مغربی مدنی پور میں جرائم کی وارداتوں بالخصوص خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا. وزیراعلیٰ نے ان پر قابو پانے کے لیے اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے کیوں؟

یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee Attacks Centre: محمد زوبیر اور تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری پر ممتا بنرجی برہم

Last Updated : Jun 29, 2022, 6:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.