ETV Bharat / state

Mamata On Wrestler کولکاتا میں پہلوانوں کی حمایت میں کھلاڑیوں کی احتجاجی ریلی - بی جے پی کے رہنماوں

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت دہلی میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت اور رکن پارلیمان برج بھوشن کے خلاف پہلوانوں کے احتجاج کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلوانوں کی حمایت میں سڑکوں پر اتریں گے۔

کولکاتا میں پہلوانوں کی حمایت میں کھلاڑیوں کی احتجاجی ریلی

author img

By

Published : May 31, 2023, 12:45 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ پہلوانوں کے ساتھ ہیں۔ تمغہ یافتہ پہلوانوں کے ساتھ آج بہت برا ہو رہا ہے۔جن لوگوں نے ملک کا نام روشن کیا۔انہیں جس طرح سے سڑکوں پر گھسیٹا جا رہا ہے۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی کے رہنماوں کی نظروں میں پہلوانوں کی کوئی قدر نہیں ہے۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بدھ کو ریاستی وزیر کھیل اروپ بسواس کی قیادت میں کھلاڑیوں کے ساتھ ایک جلوس نکالا جائے گا۔ اس مارچ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں اور پہلوانوں کو سپورٹ کرنا ہے۔

بنگال کی وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں کی وجہ سے ملک کا نام روشن ہوا ہے انہیں کسی بھی قیمت پر تنہا چھوڑا نہیں جا سکتا ہے ۔پولیس والوں نے پہلوانوں کو اس قدر مارا جس سے لگتا ہے کہ وہ ملک کی شان نہیں بلکہ مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام اس حکومت کو کبھی معاف نہیں کرے گی جس قصوروار کو بچانے کے لئے پہلوانوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے جو تمغے جیتے ہیں، اس پر ملک کو فخر ہے۔ آگے بڑھتے رہیں۔ ہم آپ کی مکمل حمایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest الیکشن نہیں ہوئے تو ریسلنگ فیڈریشن معطل ہو سکتا ہے، یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کا انتباہ

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ڈیرک اوبرائن نے شاکسی ملک کی حمایت میں ٹویٹ کیا۔ ترنمول راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ وہ تحریک کے آغاز سے ہی پہلوانوں کے ساتھ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.