ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سندربن میں تقریر کے دوران افسران پر برس پڑیں

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 12:40 PM IST

سندربن علاقے کے ہنگل گنج میں ایک تقریب کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اس وقت غصہ میں آگئی موسم سرما کے پیش نظر تقسیم ہونے والے سامان اسٹیج پر نہیں آیا۔وہ نارارض ہو کر اسٹیج پر ہی بیٹھ گئیں۔ CM Mamata Banerjee

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سندربن میں تقریر کے دوران افسران پر برس پڑیں

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیی ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ اب تک سامان اسٹیج پر کیوں نہیں آیا ہے۔ 20 منٹ کے بعد جب سامان اسٹیج پر پہنچ گیا، اس کے بعد ہی انہوں نے تقریر شروع کی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے موسم سرما کے 15000 کپڑے خریدے ہیں۔ ان میں سے 5000 سویٹر، 5000 کمبل، 5000 چادریں، لوگوں کو ٹھیک سے ملنی چاہیے، ورنہ میں خود اس پر نظر رکھوں گی۔ CM Mamata Banerjee Stalls Programme, Hit out District Magistrate Over Inadequate Arrangemnet

اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے افسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ کہاں ہیں؟ سردیوں کے 15 ہزار کپڑے کہاں ہیں؟ بی ڈی او دفتر میں سامان کیوں پڑا ہے۔ جب تک بی ڈی او دفتر سے یہ سارے سامان نہیں آجاتے ہیں، اس وقت میں یہیں بیٹھی رہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر پولیس کچھ غلط کرتی ہے تو الزام ہم پر آتا ہے۔ اگر حکومت کچھ غلط کرتی ہے تو یہ میری غلطی ہے، تاہم مجھے کچھ نہیں معلوم، میں نے کمبل اور چادریں کتنی محنت سے خریدی ہیں۔

یہ پڑھیں:Sunderbans AS New District سندربن مغربی بنگال کا نیا ضلع

ممتا بنرجی نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں نے یہ سامان بی ڈی او کے دفتر میں رکھنے کے لیے نہیں بھیجا، مجھے آپ سے اس کی امید نہیں تھی۔ اگر آپ اس پروگرام کو صحیح طریقے سے نہیں کر سکتے تو کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ڈی ایم، آئی سی ٹھیک سے کام نہیں کر رہے، اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ہیں تو میں کارروائی کروں گی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک وقت میں 15 ہزار سردی کے کپڑے تقسیم کرنا مشکل ہے۔مگر جب میں یہاں آئی ہوں تو میری موجودگی میں بھی کچھ سامان تقسیم ہونا چاہیے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.